وفاقی حکومت نے آج تک رقم نہیں دی، جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے : شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج تک رقم نہیں دی، جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے، کراچی کا امن نواز شریف نے لوٹایا، آج کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی۔


کراچی میں پی ڈی ایم نے پاور شو سجالیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت نے 700 ارب کا اعلان کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں 162 ارب روپے کا اعلان کیا، بعد میں عمران نیازی نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج عمران خان نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے، یہ وہی شخص ہے جو کنٹینر پر کہتا تھا کہ روپیہ گر جائے تو وزیراعظم کرپٹ ہے، اب بتائیں، کیا آٹا سستا ہوا، کیا بجلی سستی ہوئی۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بنی گالا تک آواز جانی چاہیے، عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، 350 کنال کے گھر پر بیٹھ کر ریاست مدینہ کی بات کرنا، اس سے بڑی خطا نہیں ہوسکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ شخص آج کس طرح قوم کو گمراہ کر رہا ہے، لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ مہنگائی سے تباہ حال ہیں، عمران خان کو کیا پتہ محل میں رہتا ہے، ہیلی کاپٹر سے دفتر جاتا ہے۔

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم
- 13 گھنٹے قبل

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے،دی ڈپلومیٹ
- 16 گھنٹے قبل

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں
- 16 گھنٹے قبل

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ایک دن قبل

ملک میں معاشی استحکام آ چکا، حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ
- 14 گھنٹے قبل

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل
- 13 گھنٹے قبل









