طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی:شیخ رشید
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہمارامعاملہ طے ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان دنیا کیساتھ کھڑا ہے اورافغان کی ترقی اور امن پاکستان کا سکون اور ترقی ہے۔ افغانستان کا مسئلہ افغانیوں کا مسئلہ ہے ،افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں انخلاء میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، ہم اپنا کوئی بھی علاقہ افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں ، ہم نے امریکی اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ہے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کے لیے تجارتی راستہ ہے، ہم پر مہاجرین کا بوجھ نہیں، چمن کے راستے کھلے ہیں۔ہم افغانستان سے کابل ایئر پورٹ سے 2538لوگوں کو پاکستان لائے ہیں ، 15سو لوگ تورخم کے ذریعے آئے ہیں اس میں افغانی بھی ہیں ، پاکستان پر افغان شہریوں کا کوئی دباؤ نہیں اور تورخم اور چمن کے راستے 15تاریخ سے لیکر 24 تاریخ تک بزنس میں اضافہ ہوا ۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے درپے ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔ موجودہ حالات میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔افغانستان میں تمام بھارتی سفارتخانے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہے تھے، بھارت سی پیک کیخلاف سازش میں ملوث ہے، 131 چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بڑھا رہی ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔
اپوزیشن سے متعلق سوال پر ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن 10 سال پیچھے کی سوچ رکھتی ہےجبکہ عمران خان آگے کا سوچتا ہے ۔ پی ڈی ایم میں مزید طاقت نہیں ،ان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، صرف مولانافضل الرحمان کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے لیکن پی ڈی ایم کے باقی کھلاڑی انڈر نائنٹین ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
- 9 گھنٹے قبل
ایران کی دھمکی کام کر گئی، نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- ایک دن قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا
- 9 گھنٹے قبل

علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

ایران امریکا امن مذاکرات،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی جے ڈی وینس سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کے حوالے سےتبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ایران امریکہ امن مذاکرات میںوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، جے ڈی وینس
- 5 گھنٹے قبل

معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر
- 9 گھنٹے قبل










