اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشت گردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جا سکے،خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، بہت افسوس ہے، معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشت گردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
گفتگومیں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں، پچھلے سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے، پاکستان کا کوئی بھی صوبہ ہو وہاں امن کی فضا ہم نے قائم کرنی ہے، آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش بھارت کی ناکام ہو گئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر کشمیریوں کی قربانیوں کو بھول رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی ظلم و ستم جاری ہے، وہاں کی لیڈرشپ جیلوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل


