Advertisement

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر

مذاکرات کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے اور یہ واضح ہو جائے گا کہ ایران نے اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے،مسعود پزشکیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 21st 2026, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر

تہران:  ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے ابتدائی معاہدے کے تحت قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز واپس کیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد یادداشتِ مفاہمت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں، اور ان مذاکرات اور بات چیت کی کامیابیاں جلد واضح ہو جائیں گی۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی حالیہ تقریر میں ہمیں کئی کاموں سے روکنے کی بات کی تھی، اب انہی امور کو ایرانی قوم کے حقوق تسلیم کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے اور یہ واضح ہو جائے گا کہ ایران نے اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے بتایا کہ قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز معاہدے کے تحت واپس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ایران کا حق ہے اور اس کی واپسی ایرانی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

علاوہ ازاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات سے سب سے زیادہ ناخوش وہی ہوں گے۔

ایرانی صدر کے مطابق امریکہ کا واحد مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، یہ وہی بات ہے جو شہید رہبرِ انقلاب بارہا کہتے رہے کہ ہم ایٹمی بم نہیں چاہتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا نے کہا اس بات کو تحریری شکل دیں اور دستخط کریں، اور ہم نے اس پر دستخط کر دیے۔

انہوں نے سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے فتویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مذہبی قیادت بارہا واضح کر چکی ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • an hour ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 hours ago
Advertisement