Advertisement
پاکستان

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم خبر آگئی

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے پہلے کُھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، 30 اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 23rd 2021, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا ۔سندھ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔  وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا   کہ 30 اگست سے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد نے نجی اسکولوں کےاسٹاف کی 100فیصد ویکسی نیشن کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی   وزیرتعلیم نے کہا کہ جن اسکولوں میں ویکسی نیشن ہوگی 30اگست سےکھول دیےجائیں گے، نجی اسکول اسٹاف کوتیاریوں کےلیے اسکول آنےکی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعےکوورکنگ کمیٹی کےاجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا تاہم اسکول آن لائن تعلیمی عمل شروع کرسکتے ہیں، 30اگست سےقبل کوئی اسکول نہیں کھولاجائے گا ، خلاف ورزی کرنےوالےاسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Advertisement
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 4 hours ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 4 hours ago
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 2 days ago
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • a day ago
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

  • a day ago
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • 19 hours ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 36 minutes ago
لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

  • a day ago
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 4 hours ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 4 hours ago
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • a day ago
Advertisement