اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا کا منفی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں ، ہمارا فوکس کسی ایک گروپ پر نہیں ہے ۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ميڈيا نے ميرے کابل جانے کا واويلا کيا اور غيرذمہ دارانہ گفتگو کی جب کہ بھارتی ميڈيا کو بات کرنے سے پہلے تصديق کرنا چاہيے، غير ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے، میں کابل نہيں گيا بلکہ پاکستان ميں ہی اہم ميٹنگز اٹينڈکیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کل یورپی یونین کے خارجہ امورکے سربراہ سے گفتگو ہوئی جس میں انہیں کابل میں پاکستان کی معاونت سے آگاہ کیا، میں نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کے تباظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔اس کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کی قیادت سے مشاورت کروں گا جب کہ چین کے ساتھ ہماری گفتگو ہوچکی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ افغانستان کثیر نسلی ملک ہے، وہاں پشتون اوردیگر لوگ بھی ہیں، افغانستان میں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور خطے کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں لیکن افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘ آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہيے، ہم افغانستان ميں خوشحالی اور ترقی چاہتے ہيں،افغان عوام کے بارے ميں سوچنے والوں سے بات کررہے ہيں،،افغان عوام کو يہ تاثر دينا چاہيے کہ ہم اُنہیں بھولے نہيں ۔افغانستان کی ترقی بے حد ضروری ہےاور ہم دعاگو ہيں کہ افغانستان ترقی کرے۔

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 7 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- ایک دن قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 7 گھنٹے قبل


