لاہور: انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ میں مزید تین دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ میں مزید تین دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔ پہلے مقدمہ میں چار دفعات لگائی گئیں تھیں ۔
ایف آئی آر میں خاتون سے دست درازی، چوری سمیت ہلہ بولنے کی دفعات لگائیں گئیں تھیں ، اب مزید تین دفعات 509 ، 509 ٹو اور 342 شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دفعات کا اضافہ ملزمان کو سخت سے سخت سزاء دلوانے کے لیے کیا گیا ہے۔
قبل ازیں لاہور میں مینارپاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر درجنوں نشانات ہیں، رپورٹ میں خاتون کے پورے جسم پر درجنوں سکریچز اور نیلگوں کے واضح نشانات موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 4 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل






