Advertisement
تفریح

شہرہ آفاق ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار حسین اوزے انتقال کر گئے

شہرۂ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 5:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے  پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں حسین اوزے کے انتقال کی   اطلاع دی۔ان کی عمر 62  برس تھی ۔ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے  مایہ ناز کردار، ڈرامے میں ارطغرل غازی کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی" کورکوت بے" جسے پاکستانی " خوشنود بے"  کے نام سے جانتے ہیں، کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے ہیں۔ ترک اداکار حسین اوزے 1959  میں پید اہوئے اور 1980 سے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سیریل میں کام کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mehmet Bozdağ (@mehmetbozdag)

واضح رہے کہ ترکی کا شہرہ آفاق ڈرامہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فرمائش پر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیا گیا ۔ یہ ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔ یہ ڈرامہ پانچ سیزن پر مبنی ہے، اس ڈرامے کو ابتدائی طور پر 2014 میں ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا اور اب یہ ڈرامہ  ’نیٹ فلیکس‘ سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر موجود ہے۔

 

Advertisement