Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئی ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نالائق اپوزیشن کو یقین ہے اگلے 5 سال بھی عمران خان کے ہیں، دونوں پارٹیوں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 5:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آگیا ہے، ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے، خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جارہے ہیں، 6 ماہ بہت اہم ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں دی، ہمیں شک ہے شہباز شریف اپنے راستے بنارہے ہیں، نواز شریف کو الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جانا پڑجائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو۔ شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement