Advertisement
ٹیکنالوجی

ملٹی ڈیوائس فیچر سے واٹس ایپ میں کیا تبدیلی آئے گی ؟

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ متعدد قسم کے نئے فیچرز کو متعارف کروانے کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ان ہی فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 31st 2021, 10:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان کا بیان غیر ملکی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا ملٹی  ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت بھی واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

صارفین کو فون کو واٹس ایپ  ویب سے کنیکٹ کرنے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور بعد ازاں واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے QRکوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں منٹوں میں ہی ویب پر موصول ہونے والے میسیجز کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن اب  واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب پرائمری ڈیوائس کے ساتھ 4 ڈیوائسز میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے آنے کے بعد واٹس ایپ ویب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے۔

ترجمان کے مطابق  اب تک واٹس ایپ ویب پر ایک وقت میں ایک ہی بار موجود ہے تاہم جو چیز نئے فیچر میں سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کیے جانے سے مراد واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، فیس بک یا پورٹل سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک دوسرے اسمارٹ فون یا ٹیب پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو  تھوڑا سا وقت درکار ہوگا، اس نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ پہلے کی طرح بلکہ اور بہتر طریقے سے کام کرے گا لیکن اگر آپ اب پی سی یا لیپ ٹاپ سے میسجز کرنا یا وصول کرنا چاہیں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 2 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 12 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement