میکسیکو: میکسیکو کے صدر لوپیز اوبرادورمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 67 سالہ میکسیکن صدر میں کورونا کی ہلکی علاما ت ہیں اور تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔صدر آندریز لوپیز اوبرادور کاکہنا ہے کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے ، جس میں روسی صدر ولادی میر پوتن سے کورونا ویکسین " سپٹنک 5 " کی فراہمی سے متعلق بات چیت بھی شامل ہے ۔ لوپیز نے روسی ویکسین کے مؤثر ثابت ہونے پر 12 ملین خوراکیں حاصل کرنے کاارادہ ظاہر کیا تھا ۔ اگرچہ حکام نے ابھی تک وسیع پیمانے پر روس کی تیارکردہ ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے ، لیکن 128 ملین آبادی کے لئے حکومت ویکسی نیشن پروگرام کو بڑھانا چاہتی ہیں۔ میکسیکو کو برطانیہ کی فائزر-بائیو ٹیک کی بھی ترسیل میں تاخیر کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ میکسیکو میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار تک جاپہنچی ہے ۔ جنوری 2019 کے بعد سے اب تک 1.75 ملین کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخرون ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وائرس کا شکار چکے ہیں۔برطانوی وزیراعظم گزشتہ برس 27 مارچ کو اس وبا میں مبتلا ہوئے اور حالت خاصی بگڑ جانے پر تین روز تک آئی سی یو میں بھی رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اکتوبر میں اس وقت کورونا وبا کا شکار بنے جب امریکی صدارتی انتخابات کی مہم جاری تھی۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago






