Advertisement

بنگلہ دیش میں نیپا وائرس سے پہلی ہلاکت، بھارت میں بھی مزید کیسز سامنے آگئے

صورتحال کے پیش نظر ملائشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور پاکستان نے اپنے ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی اسکریننگ شروع کر دی ہے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 7th 2026, 6:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش میں نیپا وائرس سے پہلی ہلاکت، بھارت میں بھی مزید کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے شمالی علاقے میں ایک خاتون جنوری میں نیپاوائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گئی،جب کہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی دو نِپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ایشیا بھر کے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، خاتون کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان تھی اور 21 جنوری کو اس میں نِپاہ وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، جن میں بخار، سر درد، زیادتی سے لعاب کا بہنا، الجھن اور دورے شامل تھے۔ خاتون ایک ہفتے بعد انتقال کر گئیں اور ان کی موت کے ایک دن بعد نِپاہ وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹس کےمطابق مریضہ کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں تھا لیکن انہوں نے خام کھجور کا رس استعمال کیا تھا، جو وائرس کی منتقلی کا ایک ممکنہ ذریعہ ہے۔

ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ خاتون کے ساتھ رابطے میں آنے والے 35 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے اور تمام کا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے،جب کہ اب تک کوئی مزید کیس سامنے نہیں آیا۔نیپا وائرس بنیادی طور پر چمگادڑوں سے آلودہ مصنوعات جیسے پھل کے ذریعے منتقل ہوتا ہے اور یہ 75 فیصد تک مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ وائرس انسانوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا۔

اس صورتحال کے پیش نظر ملائشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور پاکستان نے اپنے ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی وضاحت کی کہ عالمی سطح پر اس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے اور فی الحال کسی بھی قسم کی سفری یا تجارتی پابندیوں کی سفارش نہیں کی جا رہی۔

واضح رہے کہ 2025 میں بنگلہ دیش میں نیپا وائرس کے چار تصدیق شدہ مہلک کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس وقت نیپا وائرس کے علاج یا ویکسین کے لیے کوئی منظور شدہ دوا دستیاب نہیں ہے۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 11 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 9 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 7 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 10 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
Advertisement