Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی

کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 7th 2026, 7:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی

لنڈی کوتل : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ مختصر دورے پر لنڈی کوتل پہنچے جہاں وہ کنڈوخیل میں شہید کیپٹن عباس خان کی رہائش گاہ گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ عمران تاج اور ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد اقبال وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر محسن نقوی نے شہید کے والد اور بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہےکہ شہید کیپٹن عباس خان تین روز قبل وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعےکے دوران کاپٹر ڈرون سے فائر کیے گئے گولے کے پھٹنے سے شہید ہو گئے تھے۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 8 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 6 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 8 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 4 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 6 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • an hour ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
Advertisement