پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا، میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے


سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
اسکواڈ میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈمین ، کوپر کنولی ، بین ڈارشیوس ، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں،جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس ، میتھیو رنشا ، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا، میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیاگیا ہے۔
اس حوالے سےکرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کو فٹنس کے لیے مزید وقت دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں ماہ کے آخر میں کھیلی جائےگی، میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 16 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل








