’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
واقعے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، حکام نے انتباہ دیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں


کراچی: شہر قائد کے گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد لاپتہ نوجوان نے بھائی کو آخری کال میں کہا ” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے بعد کئی افراد لاپتہ ہیں، جن میں دکاندار اور خریدار شامل ہیں ۔
گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد لاپتا نوجوان کے بھائی نے کہا کہ بھائی دکان سے لائٹ جلا کر سگنل دیتا رہا اور کال پر کہا: ’’میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!‘‘
نوجوان کے بھائی نے بتایا کہ دکان کے دیگر افراد نے کھڑکی توڑنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ ایک اور نوجوان نے بتایا اس کا بھائی ڈر کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکا، دکان کے اندر بیٹھا رہا لیکن صبح سے اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
اسی طرح ایک اور نوجوان نے بتایا اس کا بھائی ڈر کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکا، دکان کے اندر بیٹھا رہا لیکن صبح سے اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
متاثرہ خاندان کی ایک خاتون نے بھی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا میرے شوہر اور دو بچے اندر ہیں، خدا کے لیے کسی طرح انہیں بچا لیں۔ گل پلازہ میں آگ نے نہ صرف دکانوں اور مال کو نقصان پہنچایا بلکہ کئی افراد ابھی بھی لاپتہ ہے اور ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ واقعے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، جبکہ حکام نے انتباہ دیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل







