آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا،آئی سی سی


دبئی:عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے، جو مقابلوں کی شفاف اور منصفانہ نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے فیصل آفریدی کی شمولیت کو پاکستانی کرکٹ کیلئے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا آئی سی سی حکام کے مطابق اگلے مرحلوں کے لیے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ رواں سال ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اورنمیبیا میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں میزبان ممالک میں ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف
- ایک دن قبل

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات
- ایک دن قبل

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ
- ایک دن قبل

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول
- 10 گھنٹے قبل

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی
- ایک دن قبل

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی
- ایک دن قبل

بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا
- ایک دن قبل
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف
- ایک دن قبل














