رورکیلا سے بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے والا 9سیٹوں والا انڈیا ون ایئر کرافٹ اوڈیشہ میں گر کر تباہ ہو گیا،بھارتی میڈیا


بھونیشور:بھارت میں چھو ٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ جس میں سات مسافر سوار تھے، بھارتی ریاست اڈیشہ میں جگڈا بلاک کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق رورکیلا سے بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے والا 9سیٹوں والا انڈیا ون ایئر کرافٹ اوڈیشہ میں گر کر تباہ ہو گیا، جو رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر دور ہے، جہاز میں سوار تمام 7 افراد کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق مبینہ طور پر طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہوائی پٹی کے علاقے کے قریب نیچے آگیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں چھ مسافر اور ایک پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے، مبینہ طور پر طیارہ رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 2 گھنٹے قبل

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- ایک دن قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- ایک دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- ایک دن قبل

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل












