کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ
دوران ملاقات گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا


کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر ہاؤس آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر گورنر ہاؤس بلوچستان میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناء اللہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔
دوران ملاقات گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،اس سے قبل کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کوئٹہ میں آج مصروف دن گزاریں گے، دورے کے دوران وہ صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے این۔25 اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک دن قبل

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی
- ایک دن قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- 2 دن قبل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- ایک دن قبل

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
- ایک دن قبل

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- 2 دن قبل

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- 2 دن قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- 2 دن قبل

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- 2 دن قبل









