Advertisement
تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

پہلے روزآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری رہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jan 5th 2026, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

کراچی:پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 4800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 964 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پہلے روزآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری رہی۔

اسی طرح حبکو، ماری، او جی ڈی سی ایل، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 2 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 9 منٹ قبل
مریم نواز کے ویژن کے تحت عظمیٰ بخاری فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شازیہ رضوان

مریم نواز کے ویژن کے تحت عظمیٰ بخاری فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شازیہ رضوان

  • 4 گھنٹے قبل
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 13 منٹ قبل
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، عباس عراقچی

پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، عباس عراقچی

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 2 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 2 گھنٹے قبل
ایران امریکا مذاکرات کا پہلا سیشن اختتام پذیر،فریقین کا حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق

ایران امریکا مذاکرات کا پہلا سیشن اختتام پذیر،فریقین کا حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 2 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement