اقوام متحدہ کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اظہارِ تشویش،فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست
فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں جو عالمی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں،انتونیو گوتریس


نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکا کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کریں، اس نوعیت کی فوجی کارروائیوں کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں جو عالمی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تنازعے کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، سیکرٹری جنرل نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے بحران کا پائیدار اور پرامن حل صرف جامع اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرے۔

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 20 hours ago

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 10 minutes ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- a day ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- a day ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- a day ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 2 days ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 2 hours ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 2 hours ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- a day ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- a day ago












.webp&w=3840&q=75)