نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج ہوگا،پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دیکھا جا سکے گا
زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا،ترجمان


ویب ڈیسک: نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج نظر آئے گا، یہ اکتوبر 2025 سے جاری سپرمونز کے سلسلے کا آخری سپرمون ہوگا۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) ترجمان کے مطابق یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے،اس سے قبل جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 سے اُفق پر رونما ہوا تھا، اِس بار کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی عروج پر ہو گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی، 3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ سپرمونز کا اگلا سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ وولف مون عموماً سال کا پہلا فل مون ہوتا ہے اور اس کا نام سردیوں کی راتوں میں بھیڑیوں کی چیخ و پکار سے موسوم کیا گیا ہے، 2026 میں یہ سپر مون کے طور پر شمار ہوگا کیونکہ یہ زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس سے اس کی روشنی اور حجم نمایاں بڑھ جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 12 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 12 گھنٹے قبل

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)