Advertisement

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا،صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 30th 2025, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم  اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں ہیں ان کی عمر 80 سال تھی ،پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔

بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا، جس کے بعد بی این پی اور ان کے خاندان کی جانب خالدہ ضیاء کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی تھی لیکن صبح فجر کے انہوں آخری سانسیں لیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔

خیال رہے کہ ہ دو بار (مرتبہ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تھیں۔ خالدہ ضیاء نے شیج حسینہ واجد کی آمریت میں متعدد ( کئی)  مقدمات کا سامنا کیا اور انہیں بند کی وجہ سے سال جیل میں رہیں ۔

2024 میں طلبا احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ان کو  رہا کیا جس کے بعد وہ کئی سالوں (برسوں) کے بعد منظر عام پر آئیں۔

حال ہی میں ان کے بیٹے طارق رحمان نے 17 برس کی جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے ہیں ۔ خالدہ ضیا کی موت کا بنگلہ دیش کے آئندہ انتخابات میں بی این پی کے لیے اہم موڑ ثابت ہو گی۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بیگم خالدہ ضیاء کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے اہل خانہ اور عوام کے لئے صبر کی دعا کی۔

صدر مملکت کا تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔

Advertisement
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 3 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 4 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 4 days ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 4 days ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 3 days ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 3 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 4 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 4 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 3 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 3 days ago
Advertisement