2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
اس ٹیسٹ میں ٹرین نے رفتار حاصل کرنے کے بعد با حفاظت خود کو روک لیا، اس تجربے کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی،رپورٹ


ویب ڈیسک: چین میں دو سیکنڈ میں ٹرین نے 700 کلومیٹر کی رفتار حاصل کر لی، تیز ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی تیز ترین میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی، سپیڈ اتنی تیز تھی کہ آنکھ جھپکتے ہی نظروں سے اوجھل ہو جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کامیاب تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا، آزمائشی سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام وزن رکھنے والی گاڑی کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔
یہ ٹیسٹ 400 میٹر طویل میگ لیو ٹریک پر کیا گیا، جہاں ٹرین نے رفتار حاصل کرنے کے بعد بحفاظت خود کو روک لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔
اس ٹیسٹ میں ٹرین نے رفتار حاصل کرنے کے بعد با حفاظت خود کو روک لیا، اس تجربے کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹڑی سے اوپر معلق رہتی ہے، جس کی وجہ سے رگڑ بالکل ختم ہو جاتی ہے اور اس کے باعث رفتار میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گزشتہ دس برس سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جنوری 2025 میں ایک سابقہ تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔
تقریباً تین دہائی قبل اسی یونیورسٹی نے چین کی پہلی انسان بردار سنگل بوگی میگ لیو ٹرین تیار کی تھی، جس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا جس نے اس جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیا۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- a day ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 2 days ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- a day ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 2 days ago
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 2 days ago

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 2 days ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- a day ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 days ago

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 6 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago









