فیس بک میں نیا اے آئی فیچر، پوسٹس کے لیے خودکار تصاویر بنانے کی سہولت
میٹا کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو اپنی ایپس کے مختلف حصوں میں ضم کیا جا رہا ہے، اور اب فیس بک میں ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے

دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اربوں صارفین کے ساتھ مقبولیت کے عروج پر ہے۔
میٹا کے اس پلیٹ فارم میں اتنے زیادہ فیچرز شامل ہیں کہ اکثر صارفین کو نئی اپ ڈیٹس کا علم بھی نہیں ہوتا، کیونکہ کمپنی کی جانب سے بعض اوقات ان کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا۔
ایسا ہی ایک نیا فیچر فیس بک میں خاموشی سے شامل کیا گیا ہے جو پوسٹس بنانے کے عمل کو مزید بہتر بنائے گا۔
میٹا کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو اپنی ایپس کے مختلف حصوں میں ضم کیا جا رہا ہے، اور اب فیس بک میں ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔
اب صارفین میٹا اے آئی کو اپنی مرضی کی تصاویر تیار کرنے کے لیے براہِ راست استعمال کرسکیں گے۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف میٹا اے آئی سے چیٹ یا دیگر طریقوں سے دستیاب تھی۔
نئے فیچر کے تحت فیس بک کے “واٹس آن یور مائنڈ” پوسٹ باکس میں ایک نیا بٹن شامل کیا گیا ہے۔ یہ بٹن نیچے دائیں جانب ایموجی فیس کے برابر میں موجود ہوگا، جس پر کلک کرکے صارفین میٹا اے آئی سے اپنی مرضی کی تصاویر تیار کروا سکتے ہیں۔
تحریری ہدایات دینے کے بعد اے آئی چار مختلف تصاویر کے آپشن فراہم کرے گا، جن میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ بائیں جانب تصویر میں ترمیم کے لیے بھی مختلف آپشنز موجود ہوں گے۔
جب صارف تصویر سے مطمئن ہو جائے تو "ڈن" پر کلک کرکے اسے براہِ راست پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر فی الحال بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے، اس لیے ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم توقع ہے کہ آئندہ چند روز یا ہفتوں میں یہ سب کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 6 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 8 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 6 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 3 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 7 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 6 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 8 hours ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 5 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 8 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 8 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 3 hours ago








