راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ آزادکشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی ، ابھی رزلٹ آرہے ہیں ، رات کو نتیجے کا اعلان کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں جو پیسے خرچ کئے گئے ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا،تمہارا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ،ایک دن سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی بار آزاد کشمیر کے الیکشن میں راولپنڈی کی نشستوں سے جیت گئی ہے، جاویدبٹ نے بڑے سُرماؤں کو شکست دی، دو سیٹوں پر راولپنڈی کی حد تک جیت چکے ہیں، جس کا اعلان ہم حتمی نتائج آنے سے پہلے کررہے ہیں ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسی لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاکہتا ہے تاکہ کسی کو الیکشن پر شک نہ ہو،تمام کشمیریوں سے کہتا ہوں عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا۔
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 43 minutes ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 13 minutes ago
بھارت: شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 hours ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- a day ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- a day ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- a day ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)



