Advertisement

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ  ڈالنا ہے، صدر ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 23rd 2025, 8:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں، امریکی حکام نے واضح کیاکہ روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ  ڈالنا ہے۔

روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft)  اور لوک آئل (Lukoil) پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائی اور  یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔یوکرین کو روس میں لانگ رینج میزائل کی اجازت کی خبرغلط ہے، یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کے خلاف استعمال کررہا ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہو رہی ہیں

امریکی صدر نے پیوٹن سے ملاقات کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سےملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین اور کوریا کے دورے کے دورن چینی صدر سے ملاقات طے ہے، اُمید ہے پابندیاں روسی صدر کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی، بائیڈن امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر تھے، امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے والوں پر بجٹ خرچ نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ  تقریباً 4  سال سے جاری ہے، اس میں ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب  فریقین امن چاہتے ہیں،  ہم بھی اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرقی وسطیٰ اور پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں۔ امید ظاہر کی کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ 

Advertisement
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

  • 18 گھنٹے قبل
26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

  • 18 گھنٹے قبل
پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

  • 16 گھنٹے قبل
فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

  • 13 گھنٹے قبل
 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

  • 14 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود  میں مزید کم ہو گیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا

  • 18 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

  • 16 گھنٹے قبل
صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

  • 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement