گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
اداکارہ کے مطابق ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ٹرانسپورٹر ہیں، مگر انہوں نے اپنے تمام بچوں کو اپنی مرضی کا شعبہ اختیار کرنے کی آزادی دی۔


معروف ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی بار ڈرامے میں کام کی پیش کش کالج کے دنوں میں ملی، جب وہ گیارہویں جماعت کی طالبہ تھیں، اور ان کی خوبصورتی دیکھ کر پروڈکشن ٹیم نے انہیں کاسٹ کیا۔
نوشین شاہ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور ابتدائی جدوجہد سے متعلق دلچسپ واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی، تاہم ان کے والدین کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ٹرانسپورٹر ہیں، مگر انہوں نے اپنے تمام بچوں کو اپنی مرضی کا شعبہ اختیار کرنے کی آزادی دی۔
نوشین شاہ نے بتایا کہ ایک دن ان کے کالج میں ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم نئے چہروں کی تلاش میں آئی، اور ان پر نظر پڑنے کے بعد انہیں پرنسپل کے دفتر میں بلا کر کردار کی پیش کش کی گئی۔ ٹیم نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے اپنے والدین سے اجازت لیں، لیکن انہوں نے بغیر اطلاع دیے اگلے روز سہیلی سے کپڑے لے کر شوٹنگ کے لیے پہنچ گئیں۔
ان کے مطابق کردار مختصر تھا، مگر انہیں تین ہزار روپے معاوضے کے طور پر دیے گئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب ڈراما ٹی وی پر نشر ہوا، تو ان کی والدہ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ڈانٹا، جبکہ والد نے ان کے جھوٹ بولنے پر ناراضگی ظاہر کی، نہ کہ اداکاری پر۔ ان کے والد نے انہیں نصیحت کی کہ جو کام کرنا ہے کریں، مگر جھوٹ نہ بولیں اور اچھے کاموں کا انتخاب کریں۔
نوشین شاہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 20 سال قبل پیش آیا، اور اس کے بعد وہ متعدد کامیاب اور معیاری ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)


