پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
یہ معاہدہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کے لیے اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے


اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
یہ معاہدہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کے لیے اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس نجکاری سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا جبکہ بینکاری نظام میں مقابلے کا رجحان اور شفافیت بھی بڑھے گی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو تاریخی اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط میں حالیہ عرصے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی منصوبے دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور تعاون کو نئی جہت ملے گی۔
انہوں نے یو اے ای کے شہزادے شیخ زید بن حمدان کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور مرحوم شیخ زید النہیان کو پاکستان کا دیرینہ اور مخلص دوست قرار دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ شیخ محمد زید بن حمدان پاکستان کے ساتھ معاشی شراکت کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، اور جی ٹو جی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دنوں میں کئی نئے مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے، جبکہ حکومتی سطح پر ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 4 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 40 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 3 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 2 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 11 منٹ قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل












