کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسین نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موبائل سم بلاک کرانے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔
#SindhGovt has decided to write to NCOC & PTA that mobile sims of unvaccinated people should be blocked
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 23, 2021
اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلے ماہ سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس سے قبل سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہو گا۔ ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈور اور آوٹ ڈور دونوں بند ہونگے تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ62ہزار 182ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 785افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید11فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار939ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ 034ہوگئی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح5.65 فیصدرہی۔

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 10 hours ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 12 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 13 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 12 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 14 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago





