ایپ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور خاص طور پر خواتین، بچوں، بزرگوں، اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے بنائی گئی ہے،ترجمان


لاہور:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پبلک سیفٹی موبائل ایپ کو انٹرنیٹ کے بغیر قابلِ استعمال بنا دیا ہے۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئی ایپ خاص طور پر کمزور اور ضرورت مند طبقات کے لیے تیار کی گئی ہے، تاکہ انہیں فوری سہولیات تک رسائی مل سکے اور شہریوں کے تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق پبلک سیفٹی موبائل ایپ پہلے صرف موبائل ڈیٹا یا وائی فائی کے ذریعے کام کرتی تھی، جس سے کم کنیکٹیویٹی والے علاقوں کے شہری مشکلات کا شکار رہتے تھے، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی معاونت سے یہ ایپ 30 دن تک بالکل مفت اور بغیر ڈیٹا چارجز کے دستیاب ہو گی۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ ایپ میں کئی نئی سہولتیں شامل کی گئی ہیں، جیسے ایک کلک پر SOS الرٹس، مرگی کے مریضوں کے گرنے کی اطلاع، حادثات اور سیلاب کی اطلاع، فیملی ٹریکنگ اور خصوصی سائن لینگوئج ایجنٹس جو سماعت اور بولنے سے محروم شہریوں کی مدد کریں گے۔
ترجما ن کا کہنا تھا کہ ایپ براہِ راست ایمرجنسی سروسز جیسے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، موٹروے پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول اور ڈیزاسٹر رسپانس اداروں سے جُڑتی ہے، شہری اس کے ذریعے کرائم رپورٹنگ، ای چالان ویریفیکیشن اور گمشدہ بچوں کی اطلاع بھی دے سکتے ہیں۔
ایپ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور خاص طور پر خواتین، بچوں، بزرگوں، اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔
اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ یہ نئی اپ گریڈ نہ صرف شہریوں کے تحفظ میں اضافہ کرے گی بلکہ ڈیجیٹل گورننس پر اعتماد بھی بڑھائے گی۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 5 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل