Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع 

میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں،والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، قاسم خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 13 2025، 11:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع 

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا،  سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے  بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی، اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

 قاسم خان نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں،والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، والدکو ڈاکٹرز سے ملاقات اور قانونی مشاورت سے محروم رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور ہزاروں حامی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیے گئے‘‘۔

 بانی پی ٹی آئی  کے بیٹے نےٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’ یہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے،  پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، دنیا انسانی حقوق اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہو۔

Advertisement
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

  • 9 گھنٹے قبل
 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

  • 8 گھنٹے قبل
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
کرغز صدر کی  وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے  شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

  • 6 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

  • 10 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

  • 10 گھنٹے قبل
کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

  • 7 گھنٹے قبل
کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement