چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
کمپنی ہر سال ”ملین یوان ویٹ لاس چیلنج“ کا انعقاد کرتی ہے، جس میں ملازمین کو وزن کم کرنے پر نقد انعامات دیے جاتے ہیں


چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی انسٹا 360 نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔
کمپنی ہر سال ”ملین یوان ویٹ لاس چیلنج“ کا انعقاد کرتی ہے، جس میں حصہ لینے والے ملازمین کو وزن کم کرنے پر نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔ چیلنج کے نہایت آسان اصول ہیں ۔ جو بھی ملازم اس چیلنج کے لیے رجسٹر ہوتا ہے، اسے وزن کم کرنے پر براہِ راست بونس دیا جاتا ہے۔ ہر 0.5 کلو وزن کم کرنے پر 500 یوان ملتے ہیں۔ اس کا مقصد ملازمین کو ورزش، متوازن غذا اور باقاعدہ طرزِ زندگی اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس سال کمپنی کی جین زی ملازمہ شی یاقی نے صرف 90 دنوں میں 20 کلو سے زائد وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر کمپنی نے انہیں 20 ہزار یوان نقد انعام دیا اور انہیں ”ویٹ لاس چیمپئن“ کا خطاب بھی دیا۔
شی نے اپنی کامیابی کا راز ڈسپلن، ڈائٹ پر کنٹرول کرنے اور روزانہ ڈیڑھ گھنٹے ورزش کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”یہ میری زندگی کا سب سے بہترین وقت ہے جب میں اپنی بہترین شکل میں ہوں۔ یہ صرف خوبصورتی نہیں بلکہ صحت کی بات ہے۔“
2022 سے اب تک یہ چیلنج سات بار منعقد ہو چکا ہے، جس میں کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر 20 لاکھ یوان تقسیم کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں ہی 99 ملازمین نے مل کر 950 کلو وزن کم کیا اور اس کے بدلے 10 لاکھ یوان کا بونس حاصل کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مہم میں جرمانے کا بھی نظام شامل ہے۔ جو ملازم وزن دوبارہ بڑھاتا ہے، اسے ہر 0.5 کلو وزن پر 800 یوان ادا کرنا پڑتے ہیں۔ البتہ اب تک کسی پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔
اس چیلنج کا مقصد نہ صرف کمپنی کے ملازمین کی فٹنس بلکہ قومی سطح پر صحت مند رویوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ جون 2024 میں چین نے ”ویٹ مینجمنٹ ایئر“ کا آغاز کیا، جو تین سالہ منصوبہ ہے اور اس کا مقصد بڑھتے ہوئے موٹاپے کے مسئلے کو حل کرنا اور سائنسی فٹنس کو فروغ دینا ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 3 hours ago

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- an hour ago

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 14 minutes ago

اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد
- 5 hours ago

کراچی:صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
- 5 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا
- 4 hours ago

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- 6 hours ago

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک
- 5 hours ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
- 6 hours ago

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر
- 6 hours ago