عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مولانا فضل الرحمان،نواز شریف،آصف زرداری نے حکمت عملی بنا لی ہے: عمران یعقوب خان
لاہور: سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مولانا فضل الرحمان،نواز شریف،آصف زرداری نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

جی این این کے پروگرام"ویو پوائنٹ "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی روز سے سننے میں آ رہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان،نواز شریف،آصف زرداری کے آپس میں ٹیلیفونک رابطے ہو رہے ہیں اور پی ڈی ایم نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے فیصلے کر لیے ہیں۔ان تینوں رہنماوں کی آپس میں ہونے والی گفتگو میں یہ طے پایا ہے کہ آصف علی زرداری کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمبرز پورے کریں جس کے بعد وہ تحریک عدم اعتماد لائیں ،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ان کے ساتھ ہیں۔
سینیٹ الیکشن۔۔۔ عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نواز، مولانا اور زرداری نے حکمت عملی بنالی۔۔ مزید سنیئے عمران یعقوب خان سے۔۔@imranyaqubkhan @ZafarHilaly @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #ViewPoint #GNN pic.twitter.com/05EiC8k5RA
— GNN (@gnnhdofficial) February 12, 2021
سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے استعفوں کی آپشن میں مشروط رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ اگر پی پی تحریک عدم اعتماد پاس کروانے میں ناکام ہوتی ہے تو وہ استعفوں کی آپشن پر غور کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کےبعد ایک بار پھر سربراہی اجلاس بلایا جائےگا اور اس میں یہ تمام فیصلے کیے جائیں گےکہ کب لانگ مارچ کرنی ہے،دھرنا دینا ہے یا نہیں، اور اسمبلیوں کے استعفے لانگ مارچ سے پہلے دینے ہیں یا بعد میں۔
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا
- 4 گھنٹے قبل
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب
- ایک دن قبل
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا
- ایک دن قبل
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
- ایک دن قبل

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 2 دن قبل

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 2 دن قبل

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 2 دن قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
- ایک دن قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 2 دن قبل






