جومرضی کرلو، تمہاراجانا ٹھہرگیا ہے،مریم نواز کا عطاتارڑ کی گرفتاری پر ردعمل
لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ جعلی حکومت کے کیمپ میں الجھن اور انتشار دکھائی دے رہاہے،جومرضی کرلو، تمہاراجانا ٹھہرگیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شدید ردعمل دیا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے عطاء تارڑ کوگرفتاراوررہا کیا گیا یہ خوف کی عکاسی ہے،جعلی حکومت کے کیمپ میں الجھن اور انتشار دکھائی دے رہا ہے،جومرضی کرلو، تمہاراجانا ٹھہرگیا ہے۔
The way Ataa Tarar @TararAttaullah was arrested and released is reflective of extreme fear, confusion and disarray in the jaali govt camp. Jo marzi ker lo, tumhara jana thehr gaya. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 12, 2021
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ کو وزیرآباد میں گرفتار کیا گیا تھااور انہیں گاڑی میں اسلحہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی پولیس نے لیگی رہنما کو رہا کر دیا ،عطا تارڑ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی شہرت کیلئےسیاسی اداکار عطااللہ تارڑ نےگرفتاری کاڈرامہ کیا،رنگ بازی اورشوبازی (ن )لیگ کاوطیرہ ہے،پولیس کوعابدرضاکی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی،عطاتارڑخود اچھل کرپولیس وین میں بیٹھ گئے،عطا تارڑاورعابدرضانےافراتفری پھیلائی، عطاتارڑ شایدسینیٹ میں پہنچنےکیلئےہاتھ پاؤں ماررہےہیں،رنگ بازعطاتارڑاپنی جماعت کومتاثرکرسکتےہیں کسی اورکونہیں۔
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 21 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 2 days ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 2 days ago
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
- 20 hours ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 2 days ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 2 days ago
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب
- a day ago
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا
- 33 minutes ago
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا
- 42 minutes ago
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا
- 21 hours ago

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 2 days ago

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 2 days ago






