Advertisement
پاکستان

عدالت نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی  کی کارروائی سے روک دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 hours ago پر Aug 26th 2025, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی  کی کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی  کی کارروائی سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی  نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ اگست کے نوٹیفیکشن پر مزید کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

زرتاج گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی فیصل آباد نے درخواست گزار کو دس سال قید کی سزا سنائی، سزا کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔

جسٹس وقار احمد نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی اسی طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں جنہیں اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کی دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔  عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں  تقریب

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب

  • 6 منٹ قبل
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے  وضاحت کر دی

کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی

  • 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • 5 گھنٹے قبل
بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

  • 4 گھنٹے قبل
نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی

نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی

  • 5 گھنٹے قبل
اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی  کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

  • 44 منٹ قبل
 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

  • ایک گھنٹہ قبل
بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement