خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
سیلاب سے ایری گیشن انفراسٹرکچرکو 10ارب264 کروڑ روپےکانقصان پہنچا


خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایری گیشن انفراسٹرکچرکو 10 ارب 264 کروڑ روپےکانقصان پہنچا، چارسدہ میں آبپاشی نظام کو سب سے زیادہ ایک ارب 71 کروڑ روپےکانقصان پہنچا۔
چارسدہ میں سیلاب کے باعث آبپاشی نظام اور واٹر کورسز متاثر ہوئے اور چارسدہ میں دریائے سوات اور دریائےکابل کےکنارے بندھ ٹوٹ گئے جس کے باعث تقریباً 6 کلومیٹرحفاظتی بندھ اور ریٹیننگ والز سیلابی ریلےمیں بہہ گئی۔
بٹگرام میں سیلاب کے باعث ایک ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، کئی حفاظتی پشتے سیلاب کی نذر ہوگئے، کھیتوں کو پانی دینے والا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ سول ایری گیشن نہریں بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں۔
مانسہرہ میں ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو ایک ارب 42 کروڑ روپےکا نقصان ہوا، شانگلہ میں کئی نہریں اور حفاظتی پشتے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر ایک ارب 12 کروڑ روپےکانقصان ، ایبٹ آباد میں سیلاب کےباعث فلد پروٹیکشن وال بہہ جانے سے ساڑھے 43 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔
باجوڑ میں سیلابی ریلے میں کئی حفاظتی پشتے بہہ گئے، آبپاشی نظام بھی متاثر ہوا اور ایری گیشن انفرا اسٹرکچر کو 39 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بونیر میں فلڈ پروٹیکشن وال اور نہریں متاثر ہونے سے 9 کروڑ 30 لاکھ روپےکا نقصان ہوا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سےآبپاشی نظام کو 60 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا، اسی طرح بنوں میں بھی سیلاب کےباعث ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو 3 کروڑ روپےکا نقصان پہنچا۔
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 days ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 days ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 days ago




.jpeg&w=3840&q=75)
