کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار
گرفتار ملزم میر خان محمد سے تفتیش شروع کردی گئی ہےدوران تفتیش ملزم کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ترجمان


کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی میر خان محمد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم میر خان محمد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر بنے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم میر خان محمد دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث رہے، اس کے علاوہ ریاست سے تنخواہ لیں، ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم میر خان محمد سے تفتیش شروع کردی ہےجس کے، ملزم کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے جولائی کے آخری ہفتے میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردکو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار دہشتگردوں نے اگست کے آغاز سے ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے ہوئے حکمت عملی تیار کی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 11 اگست کو کوئٹہ سے ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اسے خود کش حملے کے لیے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے تیار کیا تھا۔
بعد ازاں گرفتار بمبار کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار تیار کرنے والے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کو افنان ٹاؤن سے گرفتار کیا۔
گرفتاری کے بعد سہولت کار عثمان قاضی کا اعترافی بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کالعدم بی ایل اے سے منسلک رہنے اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سہولت کاری فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل




.jpeg&w=3840&q=75)
