Advertisement

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید

قحط کی صورتحال غزہ کے بیشتر حصوں میں سنگین ہوگئی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے،فلسطینی وزارتِ صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 دن قبل پر اگست 18 2025، 9:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں مزید 57 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امداد کے منتظر 38 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں بھی کئی افراد کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور قحط کے باعث مزید 11 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے،  ان میں 108 بچے بھی شامل ہیں۔ قحط کی صورتحال غزہ کے بیشتر حصوں میں سنگین ہوگئی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے پانچ لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں، اور صرف فوری جنگ بندی سے ہی اس بحران کا حل ممکن ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے غزہ کے انسانوں کے لیے فوری امداد کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو جبراً شمالی غزہ سے نکال کر جنوبی غزہ میں منتقل کرے گا۔ یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے منصوبے کے بعد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جبراً جنوبی غزہ میں دھکیل دیا ہے۔

اس صورتحال کے خلاف اسرائیل میں اتوار کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور جنگی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے اور سڑکوں پر آگ لگا کر شاہراہیں بلاک کر دیں۔ ان مظاہرین نے 'جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ' کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی اپیل کی۔

Advertisement
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کو  ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ

  • 4 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق

ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

  • 4 گھنٹے قبل
"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند

  • ایک گھنٹہ قبل
سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار

سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار

  • 4 گھنٹے قبل
جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد

جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد

  • 4 گھنٹے قبل
ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

  • 2 گھنٹے قبل
"بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی

"بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی

  • 2 منٹ قبل
دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی 

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی 

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

  • ایک گھنٹہ قبل
علیمہ  خان کے بیٹوں  کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت 

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت 

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement