Advertisement

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 23rd 2025, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بارشوں کے باعث  پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت ہے۔ اسی طرح  سلیمانکی کے مقام پر 63 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔

 تاہم تونسہ، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر پانی کی سطح نارمل بتائی گئی ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر 14 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ دریا معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بسنتر نالہ اور پلکھو ندی میں بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ 
محکمے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں جہاں شہریوں کو بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ 

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب سیروتفریح سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ دریاؤں کی کراسنگ کے لیے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس فراہم کی جائیں، جبکہ والدین سے کہا گیا ہے کہ بچوں کو ہرگز دریاؤں یا ندی نالوں میں نہانے نہ دیں۔

Advertisement
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • 15 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • 17 گھنٹے قبل
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • 15 گھنٹے قبل
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

  • 2 دن قبل
ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

  • ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • 12 گھنٹے قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

  • 17 گھنٹے قبل
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • 15 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement