دونوں جماعتیں حکومت میں اتحادی ہیں اور ملک بھر کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ضمنی انتخابات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت مل کر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ جہاں گزشتہ عام انتخابات میں جس جماعت کا امیدوار رنر اپ تھا، وہی امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے گا جبکہ دوسری جماعت اسے مکمل طور پر سپورٹ کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی، جس میں باہمی تعاون کے اصول طے پا گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت میں اتحادی ہیں اور ملک بھر کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ضمنی انتخابات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصول طے ہوگیا ہے کہ جہاں جس پارٹی کا رنر اپ امیدوار ہوگا، وہی میدان میں اترے گا اور دوسری جماعت اس کی حمایت کرے گی۔
حنیف عباسی نے اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا بھی اظہار کیا۔

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 6 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 6 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 7 گھنٹے قبل