شہرِ قائد میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے


شہرِ قائد میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں — جن میں بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، جمشید روڈ، ٹیپو سلطان روڈ، شاہ فیصل کالونی، ملیر ہالٹ، رفاہ عام، گارڈن، جناح اسپتال اور مضافاتی علاقہ جھمپیر شامل ہیں — میں بارش تیز ہواؤں کے ساتھ جاری ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب پر دو مون سون سسٹمز سرگرم ہیں: ایک کیٹی بندر کے جنوب مشرق میں جبکہ دوسرا کَچ کے علاقے میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ وسطی بھارت میں بھی ایک نمایاں کم دباؤ کا نظام موجود ہے۔
ان ماحولیاتی نظاموں کے اثر کے تحت کراچی سمیت جنوبی و زیریں سندھ میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جو آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر، انجم نذیر ضیغم کے مطابق، کراچی میں دوپہر سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ شام سات بجے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ ان کے بقول، شہر کے شمال مشرقی حصوں میں گرج چمک کے بادل موجود ہیں جبکہ سندھ میں وقفے وقفے سے بارشیں 23 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 4 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 9 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 7 گھنٹے قبل