قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
29 اگست سے دبئی میں سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی


قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسکواڈ بدھ کے روز چار مختلف گروپوں میں دبئی پہنچا تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آمد کو منظم کیا جا سکے۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی 21 اگست سے 27 اگست تک دبئی میں ایک پری سیریز ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ جمعرات کے روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا، جب کہ یہی مقام قومی ٹیم کا مرکزی ٹریننگ سینٹر ہوگا۔ اس دوران ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
29 اگست سے دبئی میں سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، جس کے تمام مقابلے متحدہ عرب امارات میں منعقد کیے جائیں گے۔
اس مرتبہ اسکواڈ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی دسمبر کے بعد سے ایکشن میں نہیں آئے، جبکہ دیگر کھلاڑی بہتر فارم میں ہیں۔
مائیک ہیسن، جو مئی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے، اب تک پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوچ کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر ایک کلین سویپ کیا، بنگلہ دیش سے سیریز 2-1 سے ہاری، جبکہ امریکا میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دی۔
اس بار قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کو سونپی گئی ہے، جب کہ فاسٹ بولرز محمد وسیم اور سلمان مرزا ٹیم میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 12 گھنٹے قبل