ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتاریاں 9 مئی کیس میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریاں 9 مئی 2023 کے واقعات سے جڑے شواہد کی بنیاد پر کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہائوس حملے کے دو مفرور ملزمان، شیر شاہ خان اور شاہ ریز خان کو طویل عرصے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔
ملزم شیر شاہ پر الزام ہے کہ وہ 9 مئی کو جناح ہائوس میں حملے کے دوران حسان نیازی کے ساتھ تھا اور پولیس وین کو آگ لگانے سمیت جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ میں شریک تھا،پولیس کےپاس اس کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیر شاہ 9 مئی کے بعد پہلے روپوش ہوا اور بعد ازاں لندن فرار ہو گیا، جہاں دو سال تک مقیم رہا۔ اس پر ریاست کے خلاف ڈیجیٹل مہم چلانے کے الزامات بھی عائد ہیں۔ شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر 22 اگست 2025 کو پولیس نے گرفتار کیا۔
دوسری جانب ملزم شاہ ریز کا نام بھی ستمبر 2023 کی ضمنی رپورٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد شاہ ریز کو 21 اگست 2025 کو باقاعدہ گرفتار لیا گیا اور 22 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتاریاں 9 مئی کیس میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 7 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 6 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 8 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 7 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل