نیاگرا آبشار سے واپس نیویارک شہر آتے ہوئے ہائی وے پر بس کا توازن بگڑا اور وہ حادثے کا شکار ہوگئی،میڈیا رپورٹ


نیو یارک :امریکی نیویارک میںسیاحوں سے بھری بس کوخوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں 50 سے زائد سیاح سوار تھے جو امریکا اور کینیڈا کے بارڈر پر موجود مشہور نیاگرا آبشار دیکھنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق نیاگرا آبشار سے واپس نیویارک شہر آتے ہوئے ہائی وے پر بس کا توازن بگڑا اور وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چینی، بھارتی اور فلپائن کے سیاح شامل ہیں جب کہ دیگر سیاحوں کو معمولی زخم آئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے،ایک عینی شاہد نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حادثے کے مقام پر بس الٹی پڑی ہوئی تھی اور اشیا سڑک پر بکھری ہوئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور محفوظ رہا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 4 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 6 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 4 گھنٹے قبل