کامیاب امن معاہدہ : آذربائیجان اور آرمینیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
پاکستان سمیت دنیا کے اہم ممالک نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے،عالمی برادری نےاسے مشرقی یورپ میں امن واستحکام کی جانب اہم پیشرفت قراردیا ہے


واشنگٹن ڈی سی:گزشتہ روز امریکی صدر کی ثالثی میں ہونے والےکامیاب امن معاہدے کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نےڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں دستخطی تقریب میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے دہائیوں سے جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کو تنازع کے خاتمے کا اہم سبب قرار دیا اور نوبل کمیٹی سے ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پرآذری صدرالہام علیوف نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ نہیں تو کون نوبل امن انعام کا مستحق ہے؟ جبکہ آرمینیا کے وزیراعظم نے امریکی صدر کو پیش رفت کے پیچھے امن ساز قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نوبل انعام کے مستحق ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ آرمینیا اور آذربائیجان سے ہر قسم کی لڑائی کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے، تجارت، سفر اور سفارتی تعلقات کھولنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا عہد ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے اہم ممالک نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے،عالمی برادری نےاسے مشرقی یورپ میں امن واستحکام کی جانب اہم پیشرفت قراردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کمبوڈین وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ بندی معاہدہ کروانے کے بعد نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حال ہی میں کشیدگی عروج کو پہنچی تھی اور 5 روزہ جنگ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باقاعدہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور شہریوں سمیت دونوں اطراف کے کئی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ایک دوسرے پر راکٹ برسائے تھے اور فضائی حملے بھی کیے تھے تاہم 5 روزہ جنگ کے بعد 28 جولائی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے جب کہ اسرائیل بھی گزشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔
جبکہ بعدا ایران اور اسرائیل کے مابین جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ جس کا خاتمہ امریکی صدر نے کروایا تھاجس کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے جب کہ اسرائیل بھی گزشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔
جبکہ بعدا ایران اور اسرائیل کے مابین جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ جس کا خاتمہ امریکی صدر نے کروایا تھاجس کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 43 منٹ قبل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- ایک گھنٹہ قبل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- ایک گھنٹہ قبل

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- ایک گھنٹہ قبل

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل