روسی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی روسی صدر پیوٹن سےجمعہ 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں اہم ملاقات ہو گی جس میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد اب دنیا روس اور یوکرین کے مابین بھی جنگ کے خاتمے کی امید رکھتی ہےاورہم اس کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات یوکرین تنازع کے دیرپا اور پائیدارحل کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ علاقے ساڑھے تین سال سے جنگ کا مرکز ہیں،جس میںابتک ہزاروں روسی اور یوکرینی مارے جا چکے ہیں، اور ممکن ہے کہ کچھ علاقے واپس لیے جائیں اور کچھ کا تبادلہ ہو تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو۔
دوسری جانب کریملن ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ الاسکا کا انتخاب منطقی ہے کیونکہ یہ جغرافیائی طور پر روس کے قریب ہے۔
روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹرمپ کو روس میں دوسرے اجلاس کے لیے بھی مدعو کیا گیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
بین الاقوامی برادری کی نظریں اب الاسکا پرمرکوز ہیں جہاں ممکنہ طورپرتاریخ کے ایک اوراہم امن عمل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- an hour ago

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 5 hours ago

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- an hour ago

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- an hour ago

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 43 minutes ago

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- an hour ago
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- an hour ago

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- an hour ago

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- an hour ago

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 6 hours ago

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- an hour ago