Advertisement
تجارت

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، پشاور اور بہاولپور کے شہری چینی سب سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Aug 8th 2025, 9:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ،  قیمت 190 روپے فی کلو برقرار

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد برقرار ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، جب کہ اوسط قیمت 178 روپے 67 پیسے فی کلو تک آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 179 روپے 33 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 146 روپے 75 پیسے فی کلو تھی، جو کہ واضح اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، پشاور اور بہاولپور کے شہری چینی سب سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی، تاہم اسلام آباد میں چینی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق 172 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔

اسی طرح راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں چینی 173 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ پر فروخت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی، جب کہ اسلام آباد میں ریٹیل قیمت 172 روپے، اور پنجاب و کراچی میں 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

Advertisement
سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

  • 6 گھنٹے قبل
کرکٹر حیدر علی  کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان

  • 6 گھنٹے قبل
بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی

  • 6 گھنٹے قبل
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

  • 6 گھنٹے قبل
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

  • 6 گھنٹے قبل
پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز

  • 11 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 6 گھنٹے قبل
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی  کا انکشاف

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

  • 6 گھنٹے قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

  • 6 گھنٹے قبل
واٹر ٹریٹمنٹ  سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

  • 6 گھنٹے قبل
مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے  5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement