فیصلے سے بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا،نوٹیفکیشن


اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے نیپرانے شہریوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کر دی۔
اس حوالے سے نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.88 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی،بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا،بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
اسی طرح نیپرا نے جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے 78 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کاریلیف اگست کے بلوں میں ملے گا، جبکہ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی ، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 12 منٹ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 14 منٹ قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 9 منٹ قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل