فیلڈ مارشل نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر عملی قدم اٹھایا، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں: ایس ایم تنویر
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا کہ جب بھی کاروباری کمیونٹی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوگا، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے


پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر فوری اقدامات کیے ہیں، جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا کہ جب بھی کاروباری کمیونٹی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوگا، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ اگر تاجروں کو خوفزدہ کیا گیا تو وہ دوسرے ملکوں کا رخ کرلیں گے۔ جو ٹیکس دینا چاہتے ہیں، وہ دیں گے، لیکن جو نہیں دیتے، ان کے ساتھ ہم نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے خود فون کر کے ڈنر کی دعوت دی، جس کے بعد ہماری ان سے تقریباً ڈھائی سے تین گھنٹے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تمام باتوں کو تفصیل سے سنا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے تاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے میں مصروف ہیں، اور ان کی جانب سے فوری ایکشن نے ہمیں متاثر کیا۔ ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس سنجیدگی اور تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہے، جو ہمیں ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے، جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ہارون اختر نے بھی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے۔ ہم جنرل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تاجربرادری کے مسائل کو سن کر ان کا حل نکالا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو بہادری سے شکست دی ہے، اور ہم فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کے لیے متحد ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے ڈیڑھ سال تک آئی پی پیز کے خلاف جدوجہد کی ہے، اور بجلی کی قیمت 9 سینٹ اور سود کی شرح 9 فیصد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر حکومت تاجروں کو سپورٹ کرے تو کوئی پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بننے سے روک نہیں سکتا۔

اسلام آباد میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

9 سال کے طویل سفرِ محبت کے بعد رونالڈو نے آخرکار جارجینا سے منگنی کرلی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کےضلع باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی، 58 کیسز کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 18 گھنٹے قبل

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری سے بھارت سخت پریشان، برطانوی اخبار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 14 گھنٹے قبل

ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل