عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے یاسمین راشد، عمر سرفراز ، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے


عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چار سینئر رہنماؤں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے چار سینئر رہنماؤں کو سخت سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
یہ فیصلے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سنائے گئے ہیں، جن میں ملزمان پر پرتشدد مظاہروں اور عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، عدالت نے گزشتہ روز ان کیسز میں تفصیلی فیصلہ سنایا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کے مطابق قیدیوں کو جیل میں منتقل کر کے سزاؤں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
یہ کیسز 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق ہیں، جب چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں فوجی تنصیبات، سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
- 11 منٹ قبل

پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر روکنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل
- 32 منٹ قبل

لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین
- 41 منٹ قبل

اسلام آباد میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینکڑوں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل شو، گلوکارہ مہک علی کی پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے
- 43 منٹ قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- ایک منٹ قبل

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 26 منٹ قبل